![]() |
Money-Online |
How to Earn Money
Online
Need of money
وقت کی ضرورت پیسہ
کورونا کے بعد سے پوری دُنیا معاشی بدحالی کا سامنا کر رہی ہے۔ایسے میں روز بروز بڑھتی مہنگائی نے ایک عام انسان کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔
ایسے میں اگر صرف ایک انسان کمانے والا ہو اور دس انسان کھانے والے ہوں تو یہ اس انسان کے ساتھ زیادتی ہے جو صرف ایک کمانے والا ہے۔
آج کے دور میں نت نئی سکلز سیکھنے کی ضرورت ہے جن کی مدد سے ہم گھر رہ کر اپنی ضروریات کے پیشِ نظر ارننگ کر سکیں۔
وقت کے ساتھ ساتھ ضروریات بڑھتی جا رہی ہیں۔
ان حالات میں ہم صرف حکومت کے آسرے پر نہیں رہ سکتے۔ہمیں اپنے پاؤں خود مضبوط کرنے ہیں
میرے آقا حضرت محمد ﷺ نے بھی محنت کرنے کا حُکم فرمایا ہے۔ اور کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کی مزحمت فرمائی ہے۔
How to turn your phone into Income Generator
آپ کا فون آپکا زریعہ آمدن
اگر آپ خاتون ہیں اور گھر سے باہر نہیں جا سکتیں تو آپ گھر بیٹھ کر اپنے فون کو بے جا استعمال کر کے قیمتی وقت برباد نہ کریں بلکہ اس فون کو استعمال میں لا کر اپنے لیے ایکسٹرا انکم جنریٹ کریں۔
How to teach your child skills
اپنے بچوں کو سکلز دیں
آجکل بچے گھر میں رہ کر سارا دن موبائل یوز کرتے ہیں جن سے انکی صحت بھی خراب ہوتی ہے اور قیمتی وقت بھی برباد ہوتا ہے۔ہمیں سوچنا چاہیے کہ یہی بچے ہمارا مستقبل ہیں۔ ہم انہیں کیا ڈیلیور کر رہے ہیں اور کل یہ اپنی ذمےداریاں کیسے نبھائیں گے۔
ہمیں ابھی سے اپنے بچوں کو سیکھنے کی طرف لگانا چائیے۔ اگر وہ موبائل استعمال کرنے سے نہیں بھی رکتے تو انہیں ایسا مواد مہیا کریں جس سے وہ کچھ سیکھیں۔
مثال کے طور پر اُنہیں اُنکی عمر اور شوق کے مطابق دیکھنے کو دیں۔ جیسا کہ میرا بیٹا ابھی 2.3 سال کا ہے اسے کلرز پسند ہیں۔ اسے جب کلرنگ ویڈیوز دکھائی جائیں تو وہ بھی اپنی کاپی کتابوں میں شوق سے کلر کرتا ہے۔زیادہ تو نہیں مگر یہ اُسکی شروعات ہیں اپنی دلچسپی میں۔
آپ بھی اپنے بچوں میں سیکھنے کا شوق پیدا کریں۔یقین کریں اگر یہ شوق ہم میں اور ہمارے بچوں میں پیدا ہوئے جائے تو ہم عظیم ترقی یافتہ بن قوم بن جائیں۔
کبھی بھی اپنے فن اور ہنر کو پیش کرتے ہے شرمائیں نہیں۔ آپ کو اللہ نے بہترین سے نوازا ہے۔اُسکا شکر ادا کریں۔
اب آتے ہیں اپنے اصل ٹاپک پر۔
مجھے بھی کچھ عرصہ قبل شوق پیدا ہوا کے کچھ کیا جائے ۔
بہت سرچ کرنے کے بعد مجھے جو اچھی ایپس اور سائٹس ملی ہیں میں وہ اس بلاگ میں شیئر کروں گی۔(انشاءاللہ)
بہت سی ایپس اور سائٹس سکیم ہوتی ہیں۔آپ ان سے بچیں اور اپنا قیمتی وقت ضایع نہ کریں۔اور استعمال کرنے سے پہلے ان کا ریویو گوگل سے لے لیا کریں۔اس طرح آپکا قیمتی وقت ضایع نہیں ہو گا۔
What are the different ways of earning on net
آپ کیسے کیسے طریقوں سے کما سکتے ہیں نیٹ پر؟؟؟
Earn through Receiving Sms👉
Earn through Sending Sms👉
Earn through your mobile data👉
Earn through Bitcoin👉
Earn through Reading Mails👉
Earn through when Mobile is on charging👉
Earn through performing micro-tasks👉
Etc…
یہ سب ایک جھلک ہے جن کی مدد سے ہم ایک سائٹ انکم بنا سکتے ہیں جبکہ ایک منتھلی income generate کرنے کے لیے آپکو بڑے پروجیکٹس میں ہاتھ ڈالنا ہو گا۔ جن میں شامل ہیں:-
Affilate Marketing👉
Blogging👉
Vlogging👉
Freelancing👉
Trading👉
ہم ایک دَم بڑے لیول سے شروع کرنے کے بجائے چھوٹے لیول سے کام کرنا شروع کریں گے۔
تاکہ ہماری انویسٹ منٹ نہ ہو۔ اور جب ہم اپنا سیٹ اپ مکمل کر لیں گے پھر بڑے لیول کے کام کریں گے
اس دوران میں ہم اپنی انفارمیشن بڑھائیں گے۔جو سوال ہمارے دماغوں میں آتا ہے اس کا جواب تلاش کریں گے۔
ان سوالات کے جوابات کو حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ یوٹیوب اور گوگل ہے۔
یوٹیوب پے بہت ہی اچھے ٹیکنیکل چینلز ہیں جو واقعی میں بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔
اُن سے مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔
میں آپکو جو ایپس بتاؤں گی اُنکی سب سے بڑی خصوصیت جو مجھے بہت پسند ہے وہ یہ ہے کہ آپکو صرف وہ ایپس آن رکھنی ہیں۔اور کوئی کام نہیں کرنا۔ سوائے کچھ ایپس اور سائٹس کے آپ نے انہیں صرف بیک گراؤنڈ میں آن کرنا ہے۔باقی سارا کام وہ ایپس کریں گی۔
Misconception
غلط فہمی
ایک بہت بڑی غلط فہمی اس دوران پیدا ہوتی ہے کہ یہ ایپس ہمارا ڈیٹا لیتی ہیں۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ کیا ہمارا ڈیٹا اس قابل ہے کہ بڑی بڑی کمپنیاں وہ لیں۔ 🙄
میں تقریباً ایک سال سے استعمال کر رہی ہوں لیکن آج تک کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا۔ (شکر اللہ کا)
Paypal
پے - پال
اگر آپ اپنا ذہن بنا چکے ہیں ایپس کو آزمانے کا تو ایک بات اور سنتے جائیں کے ان میں سے زیادہ تر کا پے آؤٹ پےپال میں ہوتا ہے۔ جو پاکستان میں بند ہے۔( فلحال ، اُمید ہے پاکستان میں جلد پے پال لیگل ہو جاۓ۔انشاءاللہ )
لیکن پاکستانی قوم ماشاللہ سے ہر مسئلے کا حل اپنے پاس رکھتی ہے تو پے - پال بنانا کون سا مشکل کام ہے۔
اس کے لیے یوٹیوب میں ٹیکس موجود ہیں یا میں ہی آپکو بنانا سیکھا دوں گی۔(انشاءاللہ)
لیکن اگر آپ خود سے بنانے جا رہے ہیں تو ایک بات ضرور یاد رکھیئے گا کے آپ ایسے ملک کا اکائونٹ بنائیں جس کی فیس کم سے کم ہو جیسے کے متحدہ عرب امارات وغیرہ کا۔
اگر آپکا وہاں کوئی رشتے دار وغیرہ رہتا ہے تو آپ اُس سے ریکوسٹ کر کے بھی بنوا سکتے ہیں۔ لیکن میری تجویز یہی ہے کہ آپ اپنا اکاؤنٹ بنائیں۔
پے - پال اکاؤنٹ بنانے کے بعد آپکو پاکستان میں رقم حاصل کرنے کے لئے پایونیر اکاؤنٹ کی بھی ضرورت ہو گی۔
Conclusion
نتائج
آخر میں ہم یہ نتیجہ اخذ کر سکتے ہیں کے ہر وہ انسان جو اپنے پاس ایک اینڈروئیڈ فون رکھتا ہے وہ اس سے انفارمیشن لینے کے علاوہ ،اس سے انکم بھی بنا سکتا ہے۔آپ بھی ایسا کر سکتے ہیں اور کرنا چاہیے بھی کیوں کے نیکسٹ جنریشن بہت فاسٹ ہو گی اس میں زیادہ یوز اسی اسمارٹ فون کا ہو گا۔ہماری لوکل کرنسی ختم ہو جائے گی اور کریپٹو اس کی جگہ لے لے گی اس لیے آپ اپ ٹو ڈیٹ رہیں۔
![]() |
My Earning Proof |
0 تبصرے